31 مئی ، 2025
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں آن لائن فوڈ سروس کے رائیڈر سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 3 تلوار کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی ہوا ، پولیس نے کار سوار شخص کو گرفتار کرلیا۔
ڈیفنس خیابان نشاط پر ڈبل کیبن گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی ، موٹر سائیکل سوار آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کا رائیڈر مرتضیٰ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور عثمان شاہ راشدی کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت درخشاں تھانے منتقل کردیا گیا ہے ، ملزم سابقہ ڈی آئی جی پیر حسن شاہ راشدی کا پوتا ہے۔
دوسری جانب شارع فیصل کارساز کے قریب نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق اور ماں شدید زخمی ہوئی۔
مرنے والے نوجوان کی شناخت شمعون کے نام سے کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ قیوم آباد جام صادق پل پر نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار نامعلوم شخص کو روند ڈالا۔