02 مارچ ، 2012
خیبرایجنسی:وادی تیرہ میں خودکش دھماکا،22شدت پسند ہلاک
پشاور…خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں شدت پسندوں کے ایک مخالف گروپ کی جانب سے دوسرے شدت پسند گروپ کو خودکش حملے سے نشانہ بنایا گیا، واقعے میں 22 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا مسجد کے باہر ہوا، دھماکے میں 22 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، خودکش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان طارق گروپ نے قبول کی ہے، مسجد کے باہر خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق کالعدم لشکر اسلام سے ہے، ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیرہ میں کافی عرصے سے شدت پسندوں کے دو مختلف گروپوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔