Time 07 جون ، 2025
پاکستان

وفاق سے اعداد وشمار ملنے کے بعد فیصلہ کریں گے تنخواہیں کتنی بڑھائی جائیں: وزیراعلیٰ سندھ

وفاق سے اعداد وشمار ملنے کے بعد فیصلہ کریں گے تنخواہیں کتنی بڑھائی جائیں: وزیراعلیٰ سندھ
سیاسی جماعت ہونےکے ناطے کسی ایک شخص کے جیل میں ہونے پرتحریک نہیں چلائی جاتی، عوامی مسائل پر پی ٹی آئی والے بات نہیں کرتے: مراد علی شاہ— فوٹو:فائل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سے حتمی اعداد وشمار ملنے کے بعد فیصلہ کریں گےکہ بجٹ میں تنخواہیں کتنی بڑھائی جائیں۔

آبائی گاؤں واہڑ میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ وفاقی بجٹ 10 جون کوآئےگا اور سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق سے حتمی اعداد وشمار ملنے کے بعد فیصلہ کریں گےکہ بجٹ میں تنخواہیں کتنی بڑھائی جائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ مہنگائی کے باعث عوام پر بوجھ بڑھ گیا ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائےگا، وفاق بھی تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دے گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو کی ہدایت پرپینے کے صاف پانی اور سولرانرجی پرخاص توجہ دےرہےہیں، سندھ میں سیلاب متاثرین کےلیے بننے والے 21 لاکھ گھروں میں سے 10 لاکھ گھر مکمل ہوچکےہیں۔

مراد علی شاہ کا کہان تھاکہ پی ٹی آئی نے عید کے بعد احتجاج کا اعلان کیاہے، پی ٹی آئی والوں نے پہلے بھی احتجاج کیے ہیں؟ سیاسی جماعت ہونےکے ناطے کسی ایک شخص کے جیل میں ہونے پرتحریک نہیں چلائی جاتی، عوامی مسائل پر پی ٹی آئی والے بات نہیں کرتے، عوام کے مسائل تو بہت ہیں لیکن اگر ایک معاملے پر تحریک چلائیں گے تو وہ ناکام ہوگی۔

حیسکو، سیپکو اور کے الیکٹرک تینوں ادارے ناکام ہو چکے ہیں، خصوصاً سیپکو ناکام ہوچکا، سندھ میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، وفاق کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے، تینوں اداروں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت چلانےکے لیے مذاکرات ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :