پاکستان
16 مارچ ، 2013

شراکتی جمہوریت سے ملک ترقی کرسکتا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

شراکتی جمہوریت سے ملک ترقی کرسکتا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی … ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عوامی شراکتی جمہوریت کے قیام سے کراچی سمیت ملک بھر کو ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکتا ہے۔ کراچی کے علاقے بفرزون میں افضاء کرکٹ اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی تیزی سے ترقی کرنے والا شہر ہے اور یہاں بلدیاتی نظام قائم ہونا چاہئے۔ انہوں نے ملک میں جاری بد امنی کی لہر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کراچی سمیت پورے ملک کی معیشت تباہ کرنا چاہتے ہیں، شہرمیں بھائی کو بھائی سے لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا ہے کہ اقتدار میں آکر کراچی کے ہر ٹاوٴن میں جامعہ بنائیں گے۔

مزید خبریں :