پاکستان
16 مارچ ، 2013

نگراں سیٹ اپ: بلوچستان کی سیاسی و مذہبی جماعتیں حرکت میں

نگراں سیٹ اپ: بلوچستان کی سیاسی و مذہبی جماعتیں حرکت میں

کوئٹہ … بلوچستان میں اسمبلی کی تحلیل اور نگراں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتیں حرکت میں آگئی ہیں، نواب اسلم رئیسانی کی اتحادی جماعتوں نے بھی اپوزیشن بینچوں پر جانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ بلوچستان حکومت میں 5 سال اقتدار میں رہنے کے بعد مسلم لیگ ن کے وزراء نے عہدوں سے استعفیٰ دے کر اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب نواب اسلم رئیسانی جو وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد گزشتہ روز صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے پر رضا مند ہوگئے تھے آج انہوں نے یہ دھمکی دی ہے کہ اگر صدر زرداری سے جن امور پر اتفاق رائے کیا گیا تھا ان پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو وہ 19مارچ کو اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق اور جمعیت علمائے اسلام ف کے اراکین کی جانب سے بھی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔ اس صورتِ حال میں وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے کابینہ کا اجلاس کل 4 بجے طلب کرلیا ہے جس میں صوبائی حکومت اور نگراں سیٹ اپ کے سلسلے میں بات چیت ہوگی جبکہ اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کا بھی امکان ہے۔

مزید خبریں :