پاکستان
16 مارچ ، 2013

گوجرانوالہ: خاتون سے اجتماعی زیادتی، سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار گرفتار

گوجرانوالہ: خاتون سے اجتماعی زیادتی، سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار گرفتار

گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی پی او آفس گوجرانوالہ میں داد رسی کیلئے پیش ہونے والی خاتون صباء نے بتایا کہ گزشتہ رات وہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں اپنے عزیز و اقارب کو ملنے کے بعد رکشہ میں سوار ہوکر گھر جارہی تھی کہ چندا قلعہ بائی پاس کے قریب ایک پرائیویٹ کار میں گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں نے اس کے رکشہ کو روک لیا اور اس سمیت مزید 2 سواریوں کو اتار کر مجھ الگ لے گئے اور لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کہنے لگ کے تم غلط کام کرتی ہو لہٰذا تمھارے خلاف کارروائی ہو گی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ مجھے الگ کمرے میں لے جاکر 5 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سی پی او عبدالرزاق چیمہ نے تھانہ صدر کے سب انسپکٹر میاں محمد خاں سمیت 5 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کراکے سب انسپکٹر اور 2 اہلکارووں کو گرفتار کر ادیا جبکہ زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کا طبی معائنہ کرانے کیلئے اسپتال بجھوا دیا گیا۔

مزید خبریں :