پاکستان
16 مارچ ، 2013

صدر زرداری کا نو منتخب چینی صدر کو فون، کامیابی پرمبارکباد

صدر زرداری کا نو منتخب چینی صدر کو فون، کامیابی پرمبارکباد

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے چین کے نو منتخب صدر ژی جن پنگ کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی قیادت میں پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے باضابطہ انتخابات میں چین کا صدر منتخب ہونے پر ژی جن پنگ کو مبارکباد دی۔ صدر زرداری نے کہا کہ چین کی ترقی قابل تقلید اور دوستی قابل فخر ہے، پاک چین دوستی اور تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔ صدر زرداری نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین کے زیر انتظام گوادر پورٹ آپریشنل ہونے سے دونوں ممالک کے عوام کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقائی روابط اور تجارت کا نیا باب شروع ہوگا۔ اس موقع پر چین کے نو منتخب صدر نے شکریہ ادا کرتے کہا کہ پاک چین دوستی اور تعاون مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔ ترجمان کے مطابق صدر زرداری نے ژی جن پنگ کی دورہ چین کی دعوت قبول کر لی۔

مزید خبریں :