پاکستان
16 مارچ ، 2013

شاہ زیب قتل: شاہ رخ جتوئی کا مقدمہ جوینائل جیل میں چلانے کی درخواست

شاہ زیب قتل: شاہ رخ جتوئی کا مقدمہ جوینائل جیل میں چلانے کی درخواست

کراچی … سندھ ہائیکورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ کا مقدمہ جوینائیل سسٹم کے تحت چلانے سے متعلق درخواست دائر کردی گئی۔ شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ کے وکیل اختر حسین نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا کہ ملزم شاہ رخ کی عمر 18 برس سے کم ہے، مقدمہ جوینائیل سسٹم کے تحت چلایاجائے۔ ان کا موٴقف ہے کہ اگر عدالت ضرورت محسوس کرے تو دوبارہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیکر ٹیسٹ کرائے جائیں۔ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت 18 مارچ کو ہوگی۔

مزید خبریں :