16 مارچ ، 2013
اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کو 19 مارچ کو بلالیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو 15 مارچ کی مقررہ تاریخ تک 118 سیاسی جماعتوں نے انتخابی نشانات کیلئے درخواستیں دی تھیں۔ الیکشن کمیشن کا اجلاس 19 مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے جائیں گے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جو جماعتیں اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے انہیں ان کی فراہم کر دہ ترجیحات کے مطابق انتخابی نشان الاٹ کر دیا جائے گا اور صرف وہی جماعتیں انتخابی نشان حاصل کرنے کی اہل ہوں گی جن کے پارٹی انتخابات اور 5 سالہ اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کی جائیں گی، جو جماعت کسی انتخابی نشان پر پہلے انتخابات میں حصہ لے چکی ہے اس پر اسی کا حق ہوگا تاہم نئے انتخابی نشان کیلئے ایک سے زائد جماعتوں کی درخواستیں ملنے پر فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا ۔