16 مارچ ، 2013
کراچی … کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ٹرانسپورٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں حمزہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گھر کے باہر بیٹھے ندیم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول F-11منی بس کا کنڈیکٹر تھا اور ماضی میں اس کے خلاف جرائم کے 4مقدمات درج تھے۔ لیاری کے علاقے لیاری کے علاقے افشانی گلی میں فائرنگ سے ظہیر بلوچ نامی شخص زخمی ہوگیا جسے لیاری جنرل اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، مقتول کا تعلق گینگ وار سے بتایا جاتا ہے۔ بلدیہ ٹاوٴن مدینہ کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے حاجی اسلم نامی شخص کو قتل کردیا ، مقتول کا ٹرانسپورٹ کا کاروبار تھا۔