پاکستان
16 مارچ ، 2013

متحدہ دینی محاذ میں شامل 6 مذہبی جماعتوں کا ایک ساتھ الیکشن لڑنے کا فیصلہ

متحدہ دینی محاذ میں شامل 6 مذہبی جماعتوں کا ایک ساتھ الیکشن لڑنے کا فیصلہ

لاہور … مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کے متحدہ دینی محاز میں شامل 6 مذہبی جماعتوں نے ایک ساتھ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن کے تمام اقدامات کی تائید کرتے ہیں۔ لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے بتایا کے متحدہ دینی محاز کے پرچم تلے 6 جماعتیں جماعت اہلسنت،جمعیت علمائے اسلام نظریاتی گروپ اور دیگر 5 جماعتیں الیکشن لڑے گی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتوں سے بھی اپیل ہے کی ایک ساتھ ہی الیکشن لڑ کر ملک دشمن عناصر سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائے گئے فارم پر عمل بھی ہونا چاہئے اور جعلی ڈگری والوں کی مکمل تحقیق ہونی چاہئے۔ اس موقع پر جماعت اہلسنت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کے ان کے ن لیگ پر بہت احسان ہیں جو ان کو یاد رکھنے چاہئیں، جھنگ میں میاں شہباز شریف کے مقابلے میں اپنے امید وار کو دستبردار کرا کر انہیں الیکشن میں کامیاب کروایا اور وہ وزیراعلیٰ بنے ۔

مزید خبریں :