پاکستان
16 مارچ ، 2013

حکومت نے من پسند شخص کو چیف سیکریٹری بلوچستان تعینات کردیا

حکومت نے من پسند شخص کو چیف سیکریٹری بلوچستان تعینات کردیا

کوئٹہ … بلوچستان میں اچھی شہرت کے حامل چیف سیکریٹری مفاہمت کی سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے، حکمرانوں نے جبری رخصت پر بھیج کر اپنا من پسند چیف سیکریٹری کی تعیناتی کرالی۔ بلوچستان میں کافی عرصہ مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے والے بابر یعقوب فتح محمد کو ڈیڑھ سال قبل چیف سیکریٹری بلوچستان تعینات کیا گیا تھا۔ اپنے تعیناتی کے دوران انہوں نے من پسند جونیئر افسران کی اعلیٰ عہدوں پر تعیناتی اور مبینہ بے قاعدگیوں کو روکنے کیلئے اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن کوشش کی، ان کی یہ جسارت صوبے کے حکمرانوں کو پسند نہ آئی۔ اسلام آباد میں بلوچستان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے ہونے والے مذاکرت میں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ان کے اتحادیوں کی پہلی شرط چیف سیکریٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد کی تبدیلی تھی جو بلآخر پوری ہوئی اور وفاقی حکومت نے مسئلے کو حل کرنے کیلئے چیف سیکریٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد کو جبری رخصت پر بھیج دیا اور ملازمت سے ریٹائرڈ ہوکر کنڑیکٹ پر وفاقی حکومت کیلئے کام کرنے والے سابق سیکریٹری خزانہ محفوظ علی خان کوچیف سیکریٹری بلوچستان کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

مزید خبریں :