16 مارچ ، 2013
اسلام آباد … مسلم لیگ ق کے وفاقی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتے اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا، اجلاس کی صدارت سینیٹر چوہدری شجاعت حسین کریں گے۔ مسلم لیگ ق کے وفاقی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید، چوہدری پرویز الٰہی، سید قاسم شاہ، حلیم عادل شیخ، جعفر مندوخیل، اکرم مسیح گل اور بیگم فرح خان شرکت کریں گی۔ اجلاس میں آئندہ قومی اسمبلی کی ٹکٹوں کیلئے دی گئی درخواستوں پر غور ہوگا۔ صوبائی اسمبلیوں کیلئے صوبائی صدور اپنے اجلاس وفاقی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد منعقد کریں گے۔