پاکستان
16 مارچ ، 2013

نگراں وزیراعظم : متحدہ کے مجوزہ ناموں پر مشاورت نہیں کی گئی، فاروق ستار

نگراں وزیراعظم : متحدہ کے مجوزہ ناموں پر مشاورت نہیں کی گئی، فاروق ستار

کراچی … ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے، متحدہ کی جانب سے نامزد کئے گئے نگراں وزیر اعظم کے دونوں ناموں پر حکومت نے کوئی مشاورت نہیں کی۔ نیو کراچی میں واٹر پارک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے نگراں وزیر اعظم کیلئے 2نام دیئے تھے، لیکن حکومت نے ان پر کوئی نظر ثانی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج تک اردو بولنے والے سندھیوں کو وزیر اعلیٰ کا عہدہ نہیں دیا گیا۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ ہم نے نگراں وزیر اعظم کیلئے ماہر قانون اور ماہرِ معاشیات کو نامزد کیاتھا۔ سندھ حکومت پر تنقید کرتی ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ حکومت آخری دن بھی اپنے لئے مراعات حاصل کرنے سے باز نہیں رہی۔ اس سے قبل فاروق ستار نے بفر زون میں افضاء کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کراچی سمیت ملک بھر میں عوامی شراکتی جمہوریت کے قیام پر زور دیا۔

مزید خبریں :