16 مارچ ، 2013
کراچی … کھارادار کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کھارادر کے علاقے میں نیو میمن مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔