پاکستان
16 مارچ ، 2013

کراچی: کورنگی میں روئی کے گودام میں لگی آگ پر قابو نہیں پایاجاسکا

کراچی: کورنگی میں روئی کے گودام میں لگی آگ پر قابو نہیں پایاجاسکا

کراچی … کراچی کے علاقے کورنگی میں گودام چورنگی کے قریب روئی کے گودام میں آگ لگ گئی، 10 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا، فائر بریگیڈ، کے پی ٹی اور ڈی ایچ اے کی 24 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کورنگی صنعتی علاقے میں گودام چورنگی کے قریب روئی کے گودام میں لگنے والی آگ پر 10 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود قابو پایا نہیں جاسکا۔ شدید نوعیت کی آگ پر قابو پانے کیلئے شہربھر سے فائر ٹینڈرز منگوائے گئے تھے ، فائر بریگیڈ، ڈی ایچ اے اور کے پی ٹی کی 24 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ گودام میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا گیا ہے۔ چیف فائر بریگیڈ سلیم احتشام نے جیو ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بے قابو آگ نے ارد گرد کی فیکٹریوں کو بھی اپنی لپٹ میں لے لیا ہے، جس کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم 10 گھنٹے گزر جانے کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گودام میں بڑے پیمانے پر روئی کے بنڈل رکھے ہوئے تھے اور تیز ہواؤں کے باعث آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

مزید خبریں :