پاکستان
16 مارچ ، 2013

آئین وزیراعظم کو بجٹ سے زیادہ خرچ کرنے کا اختیار دیتا ہے، سلیم مانڈوی والا

آئین وزیراعظم کو بجٹ سے زیادہ خرچ کرنے کا اختیار دیتا ہے، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد … وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ آئین وزیر اعظم کوبجٹ سے زیادہ خرچ کرنے کا اختیار دیتا ہے اور وزیر اعظم نے اپنے صوابدیدی اختیار سے 17 ارب روپے زیادہ خرچ کئے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے الوداعی ملاقات میں ان کا کہناتھا کہ آئین کی شق 84 کے تحت وزیر اعظم کو اضافی خرچہ کرنے کا اختیار دیتا ہے، وزیر اعظم کے پاس 22 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تھا اور انہوں نے ترقیاتی کاموں پر 39 ارب روپے کئے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ برآمدات کیلئے سیلز ٹیکس 190 ارب روپے جمع ہوا اور اس کا ری فنڈ 600 ارب تھا، ٹیکس اور بجلی چوری میں معاشرے کے بڑے بڑے شرفاء شامل ہیں، ان کے نام منظر عام پر آگئے تو سب دنگ رہ جائیں گے۔ بجلی کے 200 ارب روپے کے واجبات 2 ہفتوں میں وصول ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اگر بجلی کے 100 ارب روپے جمع کرتا ہے تو نیب کو 10 ارب روپے کا انعام دیا جائے گا، صوبے انتخابات کا 57 فیصد خرچہ دینے پر آمادہ ہیں جبکہ انتخابات کا 43 فیصد خرچہ وفاق ادا کرے گا۔ اس طرح 6 ارب میں سے 3 ارب 21 کروڑ صوبے اور 2 ارب 79 کروڑ روپے وفاق دے گا۔

مزید خبریں :