17 مارچ ، 2013
موہالی…بھارتی بلے باز شیکھر دھاون ڈیبیو ٹیسٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری بنانے کا ریکارڈ تو اپنے نام نہ کرسکے، لیکن پہلے ہی میچ میں کئی ریکارڈز کے مالک بن گئے۔ شیکھر دھاون نے ڈیبیو پر تیز ترین سنچری اسکور کی، یہ کارنامہ انہوں نے صرف 85 گیندوں پر حاصل کیا، اس سے پہلے یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے ڈوین اسمتھ کے پاس تھا جنہوں نے 93 گیندوں پر ڈیبیو سنچری بنائی تھی۔شیکھر دھاون ڈیبیو پر سنچری اسکور کرنے والے پہلے بھارتی اوپنر بھی ہیں، اس سے قبل کوئی بھی بھارتی اوپنر اپنے پہلے میچ میں 100 کا ہندسہ عبور نہیں کرسکا تھا۔دھاون ڈیبیو پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بھارتی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، اس سے پہلے یہ ریکارڈ گندپا وشوناتھ کے پاس تھا جنہوں نے 1969 میں آسٹریلیا کے خلاف 137 رنز بنائے تھے۔