کھیل
17 مارچ ، 2013

ویلنگٹن ٹیسٹ:چوتھے روز کا کھیل بارش سے متاثر

ویلنگٹن ٹیسٹ:چوتھے روز کا کھیل بارش سے متاثر

ویلنگٹن …انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن بارش کی وجہ سے صرف 35 اوورز کا کھیل ہوسکا، میزبان ٹیم کو شکست سے بچنے کیلئے اب بھی 49 رنز درکار ہیں۔ویلنگٹن میں جاری میچ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز 1 وکٹ پر 77 رنز سے آگے بڑھائی، پیٹر فلٹن کے آؤٹ ہوجانے کے بعد سابق کپتان راس ٹیلر اور کین ولیم سن نے اننگز کو سنبھالا، دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 56 رنز جوڑے، بارش کی وجہ سے پورے دن صرف 35 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ جن چوتھے دن میچ ختم ہوا تو نیوزی لینڈ کا اسکور 2 وکٹ پر 162 رنز تھا، کین ولیم سن 55 اور راس ٹیلر 41 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں، انگلینڈ کو میچ میں اب بھی 41 رنز کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :