انٹرٹینمنٹ
17 مارچ ، 2013

” ترنگ ہاوٴس فل“کا میوزک 20مارچ کو ریلیزکیا جائے گا

” ترنگ ہاوٴس فل“کا میوزک 20مارچ کو ریلیزکیا جائے گا

کراچی …پرانی فلموں کے مشہور گانے ایک بار پھر شائقین کے کانوں میں رس گھولیں گے۔جیو فلمزاور ترنگ کے پروجیکٹ" ترنگ ہاوٴس فل“کا میوزک 20مارچ کو کراچی میں ریلیز کیا جائے گا۔جیوفلمز اور اینگرو فوڈز کے اس پروجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ماضی کی سپر ہٹ پاکستانی فلموں کو ٹیلی فلمز کی شکل دی گئی ہے۔ ان فلموں میں آئینہ، دیوربھابھی، ارمان، ابھی تو میں جوان ہوں، انجمن، دل میرا دھڑکن تیری“ جیسی شاہکار فلمیں شامل ہیں۔جیو ٹی وی سے پیش کئے جانے والے ان ٹیلی فلموں کے دلچسپ پرومواور زبردست میوزک ناظرین کو پہلے ہی اپنی گرفت میں لے چکے ہیں۔ بس انتظار ہے تو ان ٹیلی فلموں کوجلد جیو ٹی وی پر دیکھنے کا،اس پراجیکٹ سے جہاں ان فلموں سے وابستہ سنہری یادیں تازہ ہوں گی،وہیں سدا بہار گیت ایک بار پھر لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیں گے۔

مزید خبریں :