دنیا
17 مارچ ، 2013

ایران نے مقامی طور پر تیار جنگی جہاز بحیرہ کیسپین میں تعینات کردیا

ایران نے مقامی طور پر تیار جنگی جہاز بحیرہ کیسپین میں تعینات کردیا

تہران … ایران نے مقامی طور پر تیار کئے گئے بحری جنگی جہاز کو پہلی بار بحیرہ کیسپین میں تعینات کردیاگیا۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے ایران کے شہر انزلی میں میزائل بردار بحری جہاز جمران 2 کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ بحیرہ کیسپین میں بحری جہاز کی تعیناتی سے خطے میں امن اور دوستی پروان چڑھے گی۔ رپورٹ کے مطابق 1400 ٹن وزنی بحری جہاز پر 94 میٹر لمبا ایک ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے۔ اس پر زمین سے زمین اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے علاوہ طیارہ شکن توپیں اور انتہائی جدید رڈار بھی نصب ہیں۔ ایران نے 2010ء میں جمران 1 بحری جہاز کا افتتاح کیا تھا۔

مزید خبریں :