19 مارچ ، 2013
اسلام آباد… شاعر اور مرثیہ خواں پروفیسر سبط جعفرکے قتل کے خلاف مجلس وحدت المسلمین نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نیشنل پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کیں ۔مجلس وحدت المسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں سبط جعفرکے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چالیس برس تعلیم کے میدان میں قوم کی خدمت کی۔ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت دہشت گردی روکنے کے لیے کردار ادا کرے اور سبط جعفر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔اس موقع پر شمعیں روشن کرکے سبط جعفر کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔