20 مارچ ، 2013
اسلام آباد....قومی احتساب بیورو نے الیکشن کمیشن کی معاونت کے لئے چاروں صوبوں میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد کی مقرر کردہ ٹیم الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر میں بھی معاونت کے لئے سیل قائم کرے گی، 25 مارچ کے بعد الیکشن کمیشن کے طلب کردہ کسی بھی ایم این اے، ایم پی اے کے لئے امیدوارکی مکمل تفصیلات 24 گھنٹے میں فراہم کردی جائے گی اورنیب الیکشن سیل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر قائم کئے جارہے ہیں۔