20 مارچ ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گزشتہ روز مسلح ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسد عثمان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر جامع مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائیگی، گزشتہ روز ناظم آباد نمبر 7 میں انو بھائی پارک کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسد عثمان اور ان کا گارڈ ہیڈ کانسٹیبل عرفان زخمی ہوئے تھے جنھیں طبی امداد ک لئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقتول ڈاکٹر اسد عثمان عباسی شہید اسپتال میں پروفیسر آ ف میڈیسن تھے۔ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائیگی۔