پاکستان
20 مارچ ، 2013

جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کے خود کش حملہ آور کی تصویرجاری

جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کے خود کش حملہ آور کی تصویرجاری

پشاور…جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کے خود کش حملہ آور کی تصویرجاری کردی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق معلومات فراہم کرنے والوں کو اسناد اور نقد انعام دیا جائے گا۔جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں دوسرے خود کش حملہ آور کی تصویر جا ری نہیں کی گئی جس کے بارے میں تفصیلات سے پولیس گریز کر رہی ہے۔واضح رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں خود کش حملے میں4افراد جاں بحق اور 27سے زائد زخمی ہو ئے تھے۔

مزید خبریں :