پاکستان
20 مارچ ، 2013

نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

پشاو…خیبر پختون خوا کے نامزد وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) طارق پرویزآج شام پانچ بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ پربھی اتفاق رائے مکمل ہوگیا ہے۔ اے این پی اور پیپلز پارٹی 8،8 ناموں پر متفق ہیں جبکہ کابینہ میں بیس وزراء شامل ہونگے۔پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق نگراں صوبائی کابینہ کے لئے پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں نے مشاورت کا سلسلہ مکمل کرلیا ہے۔ 20 وزرا پر مشتمل صوبائی کابینہ میں12ارکان پیپلزپارٹی جبکہ 8کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے ہے۔پیپلزپارٹی کی جانب سے پشاور سے ملک ریاض ،نوشہرہ سے بریگیڈیئر اسد منیر، مردان سے کرنل نور، چارسدہ سے ارشد علی، لکی مروت سے امین جان مروت کے نام بجھوادیئے گئے ہیں جبکہ مزید سات نام بھی بھجوائے جائیں گے۔حتمی فیصلہ 24سے 48 گھنٹوں میں ہونے کی توقع ہے۔جس کے بعد نگراں کابینہ حلف اٹھائے گی۔

مزید خبریں :