20 مارچ ، 2013
پشاور…جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز خیبر پختون خوا کے پانچویں نگراں وزیر اعلیٰ ہوں گے۔جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز جب خیبرپختون خوا کے نگراں وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے تو وہ صوبے کے نگران وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھانے والی پانچویں شخصیت ہوں گے۔اس سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فضل حق 31 مئی 1988 سے 2 دسمبر 1988 تک صوبے کے نگراں وزیر اعلیٰ رہے۔مفتی محمد عباس نے 20 جولائی 1993 سے 20اکتوبر 1993 تک نگراں وزیر اعلیٰ کی ذمے داریاں نبھائیں۔راجہ سکندر زمان صوبے کے تیسرے نگراں وزیر اعلیٰ بنے اور 12 نومبر 1996 سے 21 فروری 1997 تک اس عہدے پر فائز رہے۔شمس المک 11 اکتوبر 2007 کو خیبر پختون خوا کے نگران وزیر اعلیٰ بنے اور 30 مارچ 2008 تک اس عہدے پر فائز رہے۔ سب سے زیادہ عرصہ نگراں وزیر اعلیٰ رہنے کا اعزاز لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ فضل حق کو حاصل رہا جو چھ ماہ تک نگراں وزیر اعلیٰ رہے۔اس طرح جسٹس ریٹائرڈ طارق پرویز صوبے کے پانچویں نگراں وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ طارق پرویز 18 ویں ترمیم سے پہلے جب وہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تھے کئی با رقائم مقام گورنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔