پاکستان
20 مارچ ، 2013

پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں ٹریفک حادثہ،10افرد زخمی

پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں ٹریفک حادثے میں10افرد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ایدھی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی سے پشاور آنے والی پک اپ دروازگئی کے مقام پر تیز رفتاری سے الٹ گئی جس میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد زخمی ہوگئے۔حادثہ کے سات شدید زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال جبکہ تین زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

مزید خبریں :