پاکستان
20 مارچ ، 2013

لاہور : بھتہ نہ دینے پر فائرنگ باپ بیٹا زخمی

لاہور…لاہور کے علاقے مصری شاہ میں مبینہ طور پربھتہ نہ دینے پر ملزمان کی فائرنگ سے باپ اور بیٹوں سمیت 3افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم شہباز عرف پھینا اور اس کے ساتھیوں نے مصری شاہ کے رہائشی رانا عبدالکریم سے مبینہ طور پر بھتہ مانگا اور انکار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رانا عبدالکریم اور اس دو بیٹے بلال اور عثمان زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے کوٹ خواجہ سعید منتقل کر دیا۔پولیس نے شہباز اور اس کے ساتھیوں کے خلاف رپورٹ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی۔

مزید خبریں :