پاکستان
20 مارچ ، 2013

بلوچستان میں نگراں سیٹ اپ کیلئے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی

بلوچستان میں نگراں سیٹ اپ کیلئے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی

کوئٹہ…بلوچستان اسمبلی تحلیل ہوئے دودن گزرنے کے بعد بھی نگراں سیٹ اپ کیلئے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے،اس معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے پاس اب صرف ایک دن رہ گیا ہے اس کے بعد یہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلاجائیگا۔بلوچستان اسمبلی تحلیل ہوئے دو روز گزر گئے ہیں لیکن نگراں سیٹ کا معاملہ جوں کا توں ہے۔ عدالتی فیصلے میں اپوز یشن لیڈ ر کے تقرر کے بعد نگرا ں سیٹ اپ پر مشاورت کیلئے اب صرف ایک دن باقی ہے۔ لیکن وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف کی زیر صدارت اپوزیشن اراکین کے اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر مشاورت کی جارہی ہے اور امکان ہے کہ آج اپوزیشن نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے نام تجویز کردے گی۔ دوسری جانب صوبے کی سیاسی و مذہبی جماعتوں پر مشتمل اسلامک ڈیموکریٹک الائنس نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے جسٹس (ر)عبدالقدیر، جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی،جسٹس ریٹائرڈ احمد خان لاشاری، جام میرمحمد کمال، سردار عنایت اور اورنگ زیب کاسی کے نام پیش کیے ہیں۔

مزید خبریں :