پاکستان
20 مارچ ، 2013

شہباز شریف کی ملالہ یوسفزئی کو تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے پر مبارکباد

شہباز شریف کی ملالہ یوسفزئی کو تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے پر مبارکباد

لاہور… وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملالہ یوسف زئی کو صحت یابی کے بعد تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ لاہور سے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی قوم کی بیٹی ہے اور اس نے اپنے عزم و ہمت سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور ملالہ یوسف زئی جیسی باہمت بچیاں قوم کا اثاثہ ہیں ۔

مزید خبریں :