20 مارچ ، 2013
میانوالی…میانوالی میں سیمینار سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ الیکشن میں ایسے امیدواروں کو ووٹ دیئے جائیں جو تعلیم کے فروغ کا عزم رکھتے ہوں، جناح ہال میانوالی میں الف اعلان نامی این جی او کے تحت ”تعلیم دو ووٹ لو“کے موضوع پر سیمینار ہوا،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے تعلیم بہت ضروری ہے۔انتخابات میں ایسے نمائندوں کا انتخاب کر نا ہوگا جو تعلیم کی اہمیت کوسمجھتے ہیں۔سیمینار سے سیاسی جماعتوں کے رہنما وٴں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور خواتین نے بھی خطاب کیا۔