پاکستان
20 مارچ ، 2013

ڈاکٹر اسد عثمان کا قتل،عباسی شہید اسپتال میں ہڑتال

کراچی…کراچی میں گزشتہ روز مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عباسی شہید اسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسد عثمان کے قتل کے خلاف عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔ہڑتالی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عباسی شہید اسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اسد عثمان کے قتل کے خلاف تین دن تک کام بند رکھیں گے اور قتل کے خلاف احجاج بھی کیا جا ئیگا،ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ انہیں مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں :