پاکستان
21 مارچ ، 2013

گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری سے موسم سرد

گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری سے موسم سرد

اسلام آباد…گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔ سندھ اور پنجاب میں روز بروز گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ گلگت بلتستان میں غذر کے پہاڑوں پر ہلکی برفباری اور شہری علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔دیامر کے پہاڑوں بابوسرٹاپ اور نانگا پربت پر بھی برفباری ہورہی ہے۔ہزارہ ڈویژن میں موسم جزوی ابر آلود او رکاغان میں سرد ہے۔مالاکنڈ ڈویژن میں بارش اور چترال میں برفباری کے بعد موسم صاف ہے۔سندھ اور پنجاب میں گرم کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اور دن میں درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ جاتا ہے۔

مزید خبریں :