پاکستان
21 مارچ ، 2013

اسمبلی اسپیکرز کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت

اسمبلی اسپیکرز کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کرتے ہوئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو پروٹوکول کے ساتھ انتخابی مہم چلانے کی اجازت دے دی ۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں دوسری بار تبدیلی کی ہے جس کا نوٹی فی کیشن جاری کر دیا گیا ہے ،اس سے قبل اسپیکرز کے اپنے حلقے میں پروٹوکول کے ساتھ جانے پر پابندی تھی۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو پولنگ اسٹیشنز کے اندر پروٹوکول کے ساتھ جانے کی اجازت نہیں ہو گی، دوسری طرف ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے کہا ہے کہ انتخابی شیڈول کے حتمی اعلان تک ووٹر لسٹوں میں اندراج جاری رہے گا، ووٹر کی رجسٹریشن کیلیے 23 مارچ کو بھی الیکشن کمیشن کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

مزید خبریں :