پاکستان
21 مارچ ، 2013

کراچی بے امنی کیس: 208ٹارگٹ کلرز گرفتار کیے، پولیس رپورٹ

کراچی بے امنی کیس: 208ٹارگٹ کلرز گرفتار کیے، پولیس رپورٹ

کراچی… کراچی بے امنی کیس کی سماعت کے دوران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث سیاسی کارکنوں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں لارجر بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ سماعت کے دوران مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث سیاسی کارکنوں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی، رپورٹ کے مطابق کراچی میں 6 اکتوبر 2011کے بعد 208 ٹارگٹ کلرز،258 بھتا خور گرفتار کیے گئے،جبکہ قتل ،غیرقانونی اسلحہ،ڈکیتی کے الزام میں 224 کارکنوں کیخلاف 351 مقدمات درج ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے گرفتار ٹارگٹ کلرز میں ایم کیوایم کے 81،سنی تحریک کے 38،کالعدم تحریک طالبان کے 27،لیاری گینگ وار کے 17،اے این پی کے 13،کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے 6،تحریک انصاف کے 9 ،کالعدم تحریک طالبان کے 27ملزمان شامل ہیں۔رپورٹ میں کالعدم تحریک طالبان،کالعدم جنداللہ ،لیاری گینگ وارسیاسی جماعتوں میں شمارکیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے ارکان کیخلاف قتل کے 9،غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کیے گئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 20428 ملزمان گرفتار ،240 مقدمات کا چالان عدالت میں پیش کیاگیا، 6اکتوبر2011 کے بعد پولیس نے 45535 چھاپے مارے اور بھتاخوری کے 338 مقدمات میں 268 بھتا خور گرفتارکئے گئے جبکہ 152 کاچالان پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :