پاکستان
21 مارچ ، 2013

جلوزئی کیمپ میں دھماکا،4افراد جاں بحق،متعددزخمی

جلوزئی کیمپ میں دھماکا،4افراد جاں بحق،متعددزخمی

نوشہرہ…جلوزئی کیمپ کے مہاجربازار میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں4افراد جاں بحق اور ،متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ نوشہرہ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت شدید تھی جس کی آواز دور تک سنی گئی ۔دھماکے کے بعد امدادی کارکن اور سیکیورٹی کے اہلکار بھاری تعداد میں پہنچ گئے ہیں جبکہ ریسکیو کے اہلکارزخمی اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کر رہے ہیں ۔ ڈی پی او محمد حسین نے4افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے،ڈی پی او نے واقعے کے کی ابتدائی تفتیش کے حوالے سے کہا ہے کہشواہد کے مطابق دھماکا گاڑی کے ذریعے کیا گیا تاہم مزید تفتیش جا ری ہے درست صورت حال سے آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں :