پاکستان
21 مارچ ، 2013

نگراں سیٹ اپ، سیاستدان ثابت کریں کہ وہ بالغ النظر ہیں ،فضل الرحمان

نگراں سیٹ اپ، سیاستدان ثابت کریں کہ وہ بالغ النظر ہیں ،فضل الرحمان

اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام کے سر براہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے شفاف طریقے سے آنے کی روایت قائم ہونی چاہیے،اگر پہلی مرتبہ ہی نگراں وزیر اعظم پر اتفاق رائے نہ ہوا تو یہ روایت پڑجائیگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے فضل الرحمان نے کہا کہ سیاستدان قوم کے سامنے یہ مظاہرہ کریں کہ وہ بالغ النظر ہیں۔ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کا امتحان ہے،سیاسی جماعتوں کو ایسی حکمت عملی اپنانی چاہیے کہ ملک مشکلوں سے نکل سکے،ہمارااپنا خیال یہ ہی ہے کہ ہم اپوزیشن کو ہی سپورٹ کریں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ اگر نوازشریف مشاورت کریں گے تو یقیناً ہم مثبت جواب دیں گے۔ ایک حکومت نے 5سال مکمل کر لئے ہیں،دوسری جماعتو ں کوسبق سیکھناچاہیے۔

مزید خبریں :