پاکستان
21 مارچ ، 2013

شفاف اور غیرجانبدارالیکشن کا انعقاد، جلدسماعت کیلئے درخواست دائر

شفاف اور غیرجانبدارالیکشن کا انعقاد، جلدسماعت کیلئے درخواست دائر

لاہور…شفاف اور غیرجانبدارالیکشن کرانے کے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں متفرق درخواست دائرکر دی گئی ، سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مبشر حسن کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ نگران حکومتوں کے سیٹ اپ میں واضح طور پر ملی بھگت نظر آ رہی ہے جبکہ سابق وزیراعظم کی طرف سے صوابدیدی فنڈ سے پچاس ارب روپے نکلوانے اور اہم عہدوں پر تقرریوں کے معاملات سے بھی انتخابات کے شفاف نہ ہونے کا عندیہ ملتا ہے ،لہٰذاعدالت ملک میں شفاف اور غیرجانبدارانہ الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے درخواست گزار کی طرف سے دائر آئینی درخواست کی جلد سماعت کرے اور غیرجانبدار نگران حکومتوں کے قیام کیلئے احکامات جاری کرے۔

مزید خبریں :