پاکستان
21 مارچ ، 2013

نگراں وزیراعظم کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے،غلام احمد بلور

نگراں وزیراعظم کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے،غلام احمد بلور

اسلام آباد…سابق وفاقی وزیر اور چیئرمین پارلیمانی کمیٹی غلام احمد بلورنے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے،جبکہ اجلاس میں جسٹس ناصر اسلم زاہد کے نام پر اب تک اعتراضات سنے گئے ہیں۔ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی نے کمیٹی اجلاس میں کسی تلخی کی تر دید کرتے ہوئے کہا کہاجلاس میں کوئی تلخی یا جھگڑا نہیں ہوا،میں نے تجویز دی ہے کہ ن لیگ اورپی پی کی جانب سے مثبت جواب آناچاہئے جس پر سب نے میری تجویز سے اتفاق کیا۔غلام بلور نے کہا کہ سیاستدان نگراں وزیراعظم کا معاملہ حل نہیں کر سکتے تو مسئلہ کشمیر کیسے حل کرینگے۔

مزید خبریں :