21 مارچ ، 2013
اسلام آباد…چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم جلد قوم کیلئے اہم پیغام جاری کریں گے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر فخراالدین جی ابراہیم اپنے پیغام کے ذریعے انتخابی شیڈول جاری کریں گے اورعوام سے انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل کریں گے۔ فخر الدین جی ابراہیم انتخابی تیاریوں سے متعلق بھی عوام کوآگاہ کریں گے۔