21 مارچ ، 2013
اسلام آباد…ممبر پارلیمانی کمیٹی چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں حل نہ ہوا تو اس عمل کا حصہ نہیں رہیں گے،الیکشن کمیشن میں معاملہ کسی صورت نہیں جانا چاہیے ۔پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں دوران وقفہ مختصر گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ میری پوری کوشش ہے کہ معاملہ اسی کمیٹی میں حل ہو جائے، اب تک 3ناموں پرغورہواہے ،ڈاکٹرعشرت حسین کے نام پر مشاورت جاری ہے۔انہوں نے سیاست دانوں کو مشورہ دیا کہ انہیں چاہیے کہ وہ اپنے معاملات سیاسی فورم پر ہی حل کریں۔