پاکستان
21 مارچ ، 2013

اسلام آباد ہائی کورٹ کا جے یو آئی ف کو بند کتاب کا نشان الاٹ کرنیکا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا جے یو آئی ف کو بند کتاب کا نشان الاٹ کرنیکا حکم

اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کوبندکتاب کاانتخابی نشان الاٹ کرنیکاحکم دیاہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جے یو آئی ف کو کھلی کتاب کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا تھا، جے یو آئی ف نے بند کتاب کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی اور جسٹس شوکت عزیز پرمشتمل دورکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ جے یو آئی ف کو بند کتاب کا نشان الاٹ کیا جائے۔

مزید خبریں :