21 مارچ ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان کے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی ایس پی اصغر عثمان کے مطابق ملزمان نے پاسبان عزا کے صدر نیئر زیدی سمیت دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے ۔ملزمان سے اسلحہ بھی بر آمد کیا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔