21 مارچ ، 2013
کراچی… کراچی کے علاقے شہیدملت روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کی زد میں آکر خاتون بھی زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق شہید ملت روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں، زخمی اہلکاروں میں سے ایک زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمی اہلکاراور خاتون کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔