پاکستان
21 مارچ ، 2013

نگران وزیر اعلیٰ سندھ پیپلز پارٹی کے احسانات تلے دبے ہوئے ہیں،غوث علی شاہ

نگران وزیر اعلیٰ سندھ پیپلز پارٹی کے احسانات تلے دبے ہوئے ہیں،غوث علی شاہ

کراچی…مسلم لیگ سندھ کے صدر غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے نگران وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی کے احسانات تلے دبے ہوئے ہیں۔ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں غوث علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہی جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی کو ہائی کورٹ کا جج بنوایا تھا اور موجودہ دور میں بھی انہیں نوازا جاتا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے تحت ایم کیو ایم اپوزیشن میں آئی اور پیپلز پارٹی کی ملی بھگت سے نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر کیا گیا۔ انہوں نے سپریم کورٹ ، الیکشن کمیشن اور سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ میں ایسے نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کا نوٹس لیں۔

مزید خبریں :