21 مارچ ، 2013
اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے انتخابات میں امیدواروں کی اسکروٹنی کی تیاریاں شروع کر دیں، نیب سے یوٹیلٹی بلز کے نادہندگان کی فہرستیں طلب کر لی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن یوٹیلٹی بلز کے نادہندگان کی تمام معلومات نیب سے حاصل کرے گا۔ الیکشن کمیشن اور نیب نے امیدواروں کی معلومات کیلئے ہاٹ لائن قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔