21 مارچ ، 2013
اسلام آباد … الیکشن کمیشن کے رکن شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اگر نگراں وزیر اعظم کا معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس آیا تو اس شخص کو نگراں وزیراعظم بنایا جائے گا جو صاف اور شفاف انتخابات یقینی بنائے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی جماعتوں کے الزامات میں نہیں پڑ سکتے، نگراں وزیراعظم کا معاملہ آیا تو 2 روز کے اندر ہی حل کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا گیاہے، انتخابی شیڈول کا وقت محدود ہے اور کاغذات نامزدگی کیلئے دی گئی مدت میں توسیع نہیں کر سکتے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ راجا پرویز اشرف ہوں یا یوسف رضا گیلانی، کسی کو بھی ضابطہ اخلاق سے ہٹ کر سیکیورٹی نہیں دی جائے گی۔