پاکستان
28 مارچ ، 2013

بلوچ رہنما انتخابات میں حصہ لیں، تحفظات دور کرینگے،چیف الیکشن کمشنر

 بلوچ رہنما انتخابات میں حصہ لیں، تحفظات دور کرینگے،چیف الیکشن کمشنر

کوئٹہ … چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے بلوچ قوم پرست رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لیں ان کے تمام تحفظات دور کئے جائینگے‘ سیاسی رہنماء بندوق کی گولی کی بجائے بیلٹ سے تبدیلی لائیں‘بلوچستان میں سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا ۔ وہ جمعرات کو یہاں قوم پرستوں سمیت 13 سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے۔ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے بلوچستان میں 13 مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی جن میں نیشنل پارٹی، پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ (ق) ، جماعت اسلامی ، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی ، مسلم لیگ (ن) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شامل تھے ۔ فخر الدین جی ابراہیم نے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا کہ بلوچستان کا تمام ملکی صورتحال میں حصہ ہے اور ہم بلوچستان میں انتخابات کرانے جارہے ہیں تو اس حوالے سے تمام جماعتوں کے تحفظات اور خدشات کودور کیا جائے گا۔ انہوں نے سیاسی رہنماؤں سے کہا کہ بندوق کی گولی کی بجائے ،ووٹ سے تبدیلی لائی جائے ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ثناء اللہ زہری نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی مدت میں دو دن کی توسیع کرے تاکہ عوام کو آسانی ہو۔

مزید خبریں :