پاکستان
04 مارچ ، 2012

ملتان: وزیراعظم کی سینیٹر کے گھر آمد، علاقے کی تمام دکانیں بند کرادی گئیں

ملتان: وزیراعظم کی سینیٹر کے گھر آمد، علاقے کی تمام دکانیں بند کرادی گئیں

ملتان … ملتان میں وزیراعظم کی سینیٹر صلاح الدین ڈوگر کی رہائشگاہ آمد پر علاقے کی تمام دکانیں بند کروا دی گئیں جس سے عوام اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ملتان میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی گزشتہ 2 روز سے موجود ہیں۔ آج وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر صلاح الدین ڈوگر کے رہائشگاہ پر ان کی عیادت کیلئے جانے سے کئی گھنٹے قبل ہی ملتان میں ڈیرہ اڈہ، گجر کھڈہ اور التمش روڈ کی دکانیں بند کروادی گئیں جن میں آٹو اسٹورز، جنرل اسٹورز، کریانے کی دکانیں اور کھانے پینے کے ہوٹلز بھی شامل ہیں۔ تاجروں نے بتایا کہ تھانہ جلیل آباد کے ایس ایچ او نے زبردستی دکانیں بند کروائیں ہیں اور آج کا تمام دن ان کی دکانیں بند کرکے ہی گزرا۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے پہلے ہی ان کا جینا محال کر رکھا ہے اس پر وی وی آئی پی موومنٹس پر انتظامیہ کے اس طرح کے اقدامات عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں ۔

مزید خبریں :